ڈاکٹر طاہرالقادری کا نوابزدہ سراج رئیسانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار
اکرم درانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت، دہشتگردی کی حالیہ لہر تشویشناک ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری
مستونگ دہشتگردی کے اندوہناک سانحہ پر پاکستان کے عوام غم سے رنجور ہیں، دہشتگردی کا یہ سانحہ قابل مذمت ہے سانحہ میں ملوث تمام دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام ریاستی وسائل برؤے کار لائے جائیں، شہدا کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔#Quetta
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) July 13, 2018
لاہور (13 جولائی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مستونگ میں نوابزادہ سراج رئیسانی اور انکے کارکنان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ دریں اثناء سربراہ عوامی تحریک نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم درانی کے قافلے پر حملے کی بھی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر تشویشناک ہے، سیکیورٹی فورسز اور اداروں کا فرض ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اقدامات برؤے کار لائیں تاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
تبصرہ