سب سے زیادہ مٹھائی گوالمنڈی اور وسطی لاہورمیں بانٹی گئی: عوامی تحریک لاہور
جی ٹی روڈ کے آس پاس کے شہروں میں جشن کا سماں تھا: افضل گجر، حافظ غلام فرید
شریف خاندان کی عوامی مقبولیت کی غلط فہمی دور ہو گئی، مجرم خود کو قانون کے حوالے
کریں
چیف جسٹس شریف خاندان کی دو نمبر جائیدادیں بیچ کر پیسہ ڈیم کی تعمیر پر خرچ کریں،
رہنما
عوامی تحریک لاہور کی طرف سے شکرانے کے نوافل، لٹیرو قومی دولت واپس دو کے نعرے
لاہور (7 جولائی 2018) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدرچودھری افضل گجر اور امیر تحریک حافظ غلام فرید نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی عوامی مقبولیت کی غلط فہمی دور ہو گئی، فیصلہ آنے کے بعد سب سے زیادہ مٹھائی گوالمنڈی اور وسطی لاہور میں بانٹی گئی، جی ٹی روڈ کے آس پاس کے شہروں میں بھی جشن کا سماں رہا، کرپٹ اشرافیہ سن لے لاہور اور پنجاب کے عوام کرپشن سے نفرت کرتے ہیں۔ افضل گجرنے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی ہدایت پر اظہار تشکر کیلئے ایک بڑا اجلاس منعقد کررہے ہیں۔ اجلاس میں نوافل بھی اداکیے گئے اور’’لٹیرو قومی دولت واپس دو ‘‘کے نعرے لگائے۔
عوامی تحریک لاہور کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھنے والے کرپشن پر اب جیل کے بادشاہ بنیں، اب ان کی باقی زندگی جیلوں میں گزرے گی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ بھی آرہا ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے فرنٹ مین فواد حسن فواد طوطے کی طرح سب کچھ اگل رہے ہیں اور ہماری اطلاع کے مطابق انہوں نے اب تک جو انکشافات کیے ہیں وہ بھی اربوں کی کرپشن اور اس میں بھی حکمران خاندان کے بچوں کا ذکر آرہا ہے۔
فواد حسن فواد کے انکشافات کی وجہ سے قاتل اعلیٰ پنجاب کی نیندیں بھی اڑی ہوئی ہیں، فواد حسن فواد نے بتادیا ہے کہ آشیانہ کے ٹھیکے کے پیچھے شہباز شریف ہیں، انہوں نے کہا کہ ابھی احد چیمہ کے کیے گئے انکشافات بھی پبلک ہونے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کو نواز شریف کیلئے مسترد نہیں کیا بلکہ اپنے خوف سے مسترد کیا کیونکہ ایسے فیصلے اب شہباز شریف کے خلاف بھی آنے ہیں، اس خاندان نے پاکستان کو 20 سال پیچھے دھکیل دیا، ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شریف خاندان کی جائیدادیں ضبط کر کے اس کے ڈیم بنائیں۔
تبصرہ