پٹرول، چکن، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے: خرم نواز گنڈاپور
مصنوعی مہنگائی، چوربازاری کو روکنا بھی نگرانوں کی ذمہ داری ہے: سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی مرکزی سیکرٹریٹ میں خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال، آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔@GandapurPAT pic.twitter.com/YytqIV2tqB
— PAT (@PATofficialPK) June 30, 2018
لاہور (30 جون 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال، آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا، خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ بہت سوچ و بچار کے بعد آئندہ عام انتخابات کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا، کیونکہ انتخابی اصلاحات اور احتساب کے حوالے سے آئین کے مطابق عوامی توقعات پوری نہیں ہوئیں، کرپٹ عناصر احتساب کے اداروں کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے جس سے یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ پاکستان میں قانون صرف کمزوروں کے لیے ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان آج بھی سزا سے بچے ہوئے ہیں، خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ بطور پارٹی الیکشن میں نہیں جارہے، عوامی تحریک سمجھتی ہے کہ احتساب اور اصلاحات کے بغیر انتخابات کا ملک و قوم کو فائدہ نہیں ہوگا۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ جماعت اسلامی اور اس کے کارکنوں کا کرپشن کے خاتمہ کے لیے ایک اہم کردار ہے، جب تک احتساب اور انصاف کے ادارے کرپٹ عناصر کے خلاف جرات مندی کے ساتھ فیصلے نہیں سنائیں گے کرپشن کنٹرول نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ مہنگائی غریب عوام کا نمبرون مسئلہ ہے، بجلی، پٹرول، چکن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، مہنگائی کنٹرول کرنا بھی نگرانوں کی ذمہ داری ہے۔
تبصرہ