ڈاکٹر طاہرالقادری 6 جولائی سے 21 اگست تک یورپ کے مختلف ممالک میں لیکچرز دیں گے
لیکچرز کا موضوع ’’انسان کی اخلاقی وروحانی ترقی‘‘ ہے، 30 جون
کو برطانیہ میں ’’الہدایہ کیمپ‘‘ ہوگا
سربراہ عوامی تحریک ایتھنز، جنیوا، اٹلی، آسٹریلیا، ناروے، برلن، مالمو، پیرس، سٹاک
ہام، ہالینڈ میں خطاب کریں گے
لاہور (27 جون 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 6 جولائی سے 25 اگست تک یورپ کے مختلف ممالک کا تنظیمی دورہ کریں گے جہاں وہ ’’انسان کی اخلاقی وروحانی ترقی‘‘ کے موضوع پرلیکچرز دیں گے، سربراہ عوامی تحریک 6 جولائی سے ایتھنز، 9 جولائی کو اسپین، 15 جولائی کو جنیوا، 19 جولائی کو اٹلی، 23 جولائی کو آسٹریلیا، 26 جولائی کو فرینکفرٹ، 28 جولائی کو برلن، 30 جولائی کو ناروے، 5 اگست کو سٹاک ہام، 7 اگست کو مالمو، 10 اگست کو کوپن ہیگن، 16 اگست کو ہالینڈ اور 21 اگست کو پیرس میں لیکچرز دیں گے۔
سربراہ عوامی تحریک نے لندن میں مصروف دن گزارا، عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے اوورسیز رہنماؤں نے ملاقات کی، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی خاندانوں کے لاکھوں بچے اور بچیوں کو اسلام کے کردار، تعلیم و تربیت اور امن و روحانی پہلوؤں سے روشناس کروانے کے لیے خصوصی سیریز آف لیکچرز کا اہتمام کیا گیا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک اور اسلام کے سفیر ہیں ان کی تعلیم و تربیت عصر حاضر کی ایک ناگزیر ضرورت ہے، اللہ تعالیٰ نے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کو آئندہ نسلوں کی تعلیم و تربیت کی جو توفیق بخشی ہے اس پر پورا اترنے کی حتی المقدور کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ سوشل میڈیا کے دور میں نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے عناصر، گروپس، جماعتیں، اجتماعی اور انفرادی سطح پر متحرک ہیں اور وہ مسخ شدہ معلومات فراہم کر کے نوجوان نسل کے ذہنوں کو پراگندہ کر رہے ہیں، اسلام کی حقیقی پر امن تعلیمات کو اجاگرکرنا دور حاضر کی اولین قومی، ملی، دینی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کتاب اور خطاب کے اسلاف کے علمی، تحقیقی کلچر کو پروان چڑھا کر آئندہ نسلوں کے مستقبل کا تحفظ کر رہے ہیں۔
تبصرہ