ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بدر منیر نقشبندی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (14 جون 2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے رہنما بدر منیر نقشبندی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدر منیر تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور رہنما تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور، سنٹرل پنجاب صدر بشارت جسپال، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی اور علامہ فرحت حسین شاہ نے بدر منیر کے انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
تبصرہ