پاکستان کے ’’ بڑے‘‘ نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگایا: مظہر علوی
مریم نواز کا بیانیہ فارغ ہوچکا، وہ کبھی ن لیگ کی صدر نہیں بن سکیں گی
نواز شریف کو فارغ کرنے کا جو کام مشرف نہ کر سکے وہ شہباز شریف نے کر دیا: مرکزی صدر یوتھ لیگ
لاہور (21 مئی 2018) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے مریم صفدر کے جلسہ سے خطاب کے ردّ عمل میں کہا ہے کہ مریم صفدر کہتی ہیں کہ نواز شریف پاکستان کے بڑے ہیں اس نام نہاد ’’بڑے‘‘نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگایا اور پاکستان کو عالمی کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ناپاک سازش کی، اس پر پاکستان بھر کے نوجوان سراپا احتجاج ہیں اور اس کا خمیازہ ن لیگ کو آئندہ عام انتخابات میں بھگتنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملکی وقار کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کی زبانیں کھینچ لیں گے، یہ ملک اکیس کروڑ عوام کا ہے کسی نااہل جھوٹے اور کرپٹ کو پاکستان کے خلاف زبان درازی کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ مریم صفدر جیل جائے گی اور وزیر اعظم بننا تو دور کی بات مریم صفدر ن لیگ کی صدر بھی نہیں بن سکتی، نوازشریف کو فارغ کرنے کا جو کام مشرف نہ کر سکا وہ کام شہباز شریف نے کر دیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ہوتے مریم صفدر کی دال نہیں گلنے والی، انہوں نے کہا کہ باپ بیٹی فوج اور عدلیہ کی بجائے شہباز شریف کے خلاف مورچہ زن ہوں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف چلا ہوا کارتوس ہے اب اس کارتوس کی کوئی وقعت نہیں۔
تبصرہ