ڈاکٹر طاہرالقادری کا ہاکی ہیرو منصور احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار
منصور احمد قومی کھیل ہاکی کے عظیم کھلاڑی اور ملک کا فخر تھے: ڈاکٹر طاہرالقادری
لاہور (12 مئی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سابق اولمپئین، صدارتی ایوارڈ یافتہ، قومی ہاکی ہیرو مایہ ناز گول کیپر منصور احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصور احمد قومی کھیل ہاکی کے عظیم کھلاڑی اور ملک پاکستان کا فخر تھے۔ منصور احمد قابل اعتماد، پرجوش کھلاڑی تھے۔ پاکستان ہاکی کیلئے انکی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ منصور احمد کا شاندار کھیل اور سٹائل ہاکی کے شوقین لوگوں کے دلوں پر آج بھی نقش ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصور احمد نے 4 مرتبہ دنیائے ہاکی میں نمبر ون گول کیپر کا اعزاز حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا۔ 1994 کا ورلڈ کپ پاکستان نے منصور احمد کے شاندار کھیل کی بدولت جیتا۔ منصور احمد کی وفات سے پاکستانی قوم ہاکی کے بڑے کھلاڑی سے محروم ہو گئی۔
تبصرہ