میاں آصف عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کے صدر اور عدنان شوکت جنرل سیکرٹری منتخب
بشارت جسپال، ریحان مقبول و دیگر رہنماؤں کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد
لاہور (25 اپریل 2018) پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کے انتخابات مکمل، میاں محمد آصف عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کے صدر اور عدنان شوکت جنرل سیکرٹری منتخب، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال، جنرل سیکرٹری ریحان مقبول و دیگر رہنماؤں نے ضلع سیالکوٹ کی نو منتخب تنظیم کو یہ اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد آصف اور چوہدری عدنان شوکت کی رہنمائی میں عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ میں سیاسی طور پر مزید متحرک اور منظم ہو گی۔ عوامی تحریک کی سیاسی مقبولیت میں اضافہ ہو گا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام ضلع سیالکوٹ کے ہر گھر تک پہنچے گا۔
رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی سیاست ملک کے استحکام، ترقی، عوام کی خوشحالی، آئین و قانون کی بالادستی، مراعات یافتہ طبقات سے کمزوروں کو بچانا اور ملک پر قابض دو فی صد اشرافیہ سے اقتدار چھین کر 98 فی صد عوام کے سپرد کرنا ہے۔ عوامی تحریک پنجاب کے رہنماؤں نے ضلع سیالکوٹ کی نو منتخب تنظیم کے تمام عہدیداران کو مبارکباد دی۔ پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کے نو منتخب عہدیداران میں مہر خالد جاوید، فاضل چشتی، عبد الستار انجم، سعید ارشد، میاں الیاس، عظیم منہاس سنیئر نائب صدر، محمد یونس سلہری نائب صدر، عمران طاہر ڈپٹی جنرل سیکرٹری، رانا ادریس آرگنائزر، احمد خان ڈپٹی آرگنائزر، میاں سرفراز سیکرٹری فنانس، شفیق طاہر ڈپٹی سیکرٹری فنانس، حسن حسینی سیکرٹری سوشل میڈیا اور اسد بیگ سیکرٹری کوآرڈینیشن شامل ہیں۔
تبصرہ