اعجاز شاہ پاکستان عوامی تحریک بلوچستان کے نائب صدر، نشاط باجوہ ضلع بہاولپور کے صدر مقرر
لاہور (20 اپریل 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سید اعجاز حسین شاہ پاکستان عوامی تحریک (بلوچستان) کا نائب صدر اور نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ کو ضلع بہاولپور کا صدر مقرر کیا ہے۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، مخدوم ندیم ہاشمی و دیگر قائدین نے سید اعجاز حسین شاہ اور نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ کو مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ