نااہل نواز شریف ذہن نشین کر لیں اللہ نے ان کی دراز رسی کھینچ لی: ڈاکٹر طاہرالقادری
پاکستان کو لوٹنے والے شریف خاندان کا ٹھکانہ جیل اور مقدر ذلت و رسوائی ہے
قاتل نوازشریف آئندہ الیکشن کی بجائے لوٹ مار کا حساب دینے کی فکر کریں
3بار وزیر اعظم رہنے والے کو عدلیہ کے خلاف بد زبانی پر نوٹس ملنا ڈوب مرنے کا مقام ہے
سپریم کورٹ کے خلاف شرمناک مہم چلانا کون سے ووٹ کی عزت ہے؟وکلاء کے اجلاس سے خطاب
لاہور (17 اپریل 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ جنرل ضیاء الحق کے مہرے اور منتخب وزرائے اعظم کے خلاف سازشوں میں شریک رہنے والے نااہل نواز شریف لکھی ہوئی تقریر پڑھ کر کس کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں؟ نااہل نواز شریف ذہن نشین کر لیں اللہ نے ان کی دراز رسی کھینچ لی، اب تک جتنی تذلیل ہوئی یہ ابتداء ہے، پاکستان کو لوٹنے والے شریف خاندان کا ٹھکانہ جیل اور مقدر ذلت و رسوائی ہے، یہ آئین وقانون کا تقاضا اور خلق خدا کا مطالبہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلاء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مایوس اور ’’فرسٹریٹڈ‘‘ نواز شریف کا بیانیہ امپورٹڈ اور ملک میں انتشار پھیلا کر چار دہائیوں پر پھیلی ہوئی خاندانی لوٹ مار کے فیصلوں اور سزاؤں سے بچنا ہے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں 100 لوگوں کو گولیاں مارنا اور 14 کو شہید کرنا کون سی جمہوریت اور حق حکمرانی ہے؟ نااہل کو اندازہ ہو گیا ہے کہ اس بار الیکشن ہوئے تو وہ شفاف ہوں گے ان کی پشت پر پولیس پٹواری ہوگی نہ آراوز اس لیے نااہل انتخابی میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاتل نوازشریف آئندہ الیکشن کی بجائے لوٹ مار کا حساب دینے کی فکر کریں۔ قومی ڈاکو قومی امور پر قوم کا وقت ضائع مت کریں، انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کی آڑمیں سپریم کورٹ کے خلاف شرمناک مہم چلانا کون سے ووٹ کی عزت ہے؟ ووٹ کو عزت دو مہم کے بعد نااہل کو ایک بڑی تعداد نے چھوڑ دیا بقیہ 31مئی کے بعد چھوڑتے ہوئے نظر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ لٹیری اشرافیہ کے جرائم سے عدلیہ نے 30سال صرف نظر کیا، حیرانی ہے کہ ان مجرموں کو اتنی چھوٹ کیوں ملی؟ بروقت نوٹس لے لیا جاتا تو قوم آج فتنہ اشرافیہ کی زد پر نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سیاست میں کرپشن، لوٹ مار، قتل غارت گری کو داخل کر کے سیاسی، سماجی اخلاقیات کا جنازہ نکالا، انہوں نے کہا کہ 3بار وزیر اعظم رہنے والے کو عدلیہ کے خلاف بد زبانی پر نوٹس ملنا شرمناک اور مرڈوبنے کا مقام ہے۔
تبصرہ