ڈاکٹر طاہرالقادری کا غلام علی کے سُسر خواجہ عبدالکریم کے انتقال پر افسوس کا اظہار
لاہور (25 مارچ 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنماء غلام علی کے سُسرخواجہ عبد الکریم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئر (ر) مشتاق احمد، رفیق نجم، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، احمد نواز انجم، جی ایم ملک نے بھی خواجہ عبد الکریم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔
تبصرہ