عدلیہ، فوج، پارلیمنٹ کے مل کر کام کرنے کے مشورے خاندانی لوٹ مار بچانے کی آخری خوشامدانہ کوشش ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری
شہباز شریف، نواز شریف سے بڑا فراڈیہ، ایک اداروں کو گالیاں دوسرا ہاتھ جوڑنے کی ڈرامہ بازی کررہا ہے
دونوں ایک ہی سکے کے ود رخ، دونوں ایک پیج پر طریقہ واردات جدا جدا ہے، گفتگو
شہباز شریف 14 شہری قتل کروانے کے سانحہ کے براہ راست ذمہ دار ہیں، پھانسی چڑھیں گے
لاہور (18 مارچ 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عدلیہ، فوج اور پارلیمنٹ کے مل کر کام کرنے کے مشورے خاندانی لوٹ مار بچانے اور یقینی سزاؤں سے بچنے کی آخری خوشامدانہ کوشش ہے جو ہر گز کامیاب نہیں ہو گی، آئینی اداروں کے خلاف ملکی تاریخ کی بدترین مہم چلانے والے اور معزز آئینی عہدیداروں کی تضحیک کرنے والے کس منہ کے ساتھ مل بیٹھنے کی بات کررہے ہیں؟وہ عوامی تحریک کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں کا طریقہ واردات جدا جدا ہے، دونوں نے مل کر لوٹ مار اور قتل و غارت گری کی اور اب دونوں مل کر قومی اداروں اور عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں، دونوں ایک پیج پر ہیں دونوں کے الفاظ جدا جدا اور بیانیہ ایک ہی ہے۔ یہ پانچ سال کی ایک اور باری لینے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں لیکن اس بار تدبیر نہیں تقدیر کے فیصلے آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کالے کرتوتوں کی سزا مل گئی اوروہ نشان عبرت بن چکے، اب اگلی باری قاتل اعلیٰ پنجاب کی ہے، شہباز شریف آشیانہ یا میٹرو بس منصوبوں میں کرپشن کرنے پر جیل جائیں گے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں پھانسی چڑھیں گے، شہباز شریف 14 بے گناہ شہریوں کو قتل کروانے کے براہ راست ذمہ دار ہیں اور اس کی ایف آئی آر درج ہے اور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت استغاثہ میں قتل کرنے والوں کی طلبی ہو چکی بہت جلد اس قتل عام کا حکم دینے والے بھی طلب ہونگے اور ہم لاہور ہائیکورٹ میں قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں۔ حصول انصاف کیلئے قانونی جدوجہد پر توجہ مرکوز ہے، امید ہے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں سامنے آنے والے حقائق سرکاری فائلوں اور الماریوں کا حصہ نہیں بنے رہیں گے، وقت آنے پر ان حقائق سے بھی استفادہ ہو گا، جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ نے شہباز شریف کے قاتل اعلیٰ ہونے پر مہر لگا دی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف سے بڑا فراڈیہ ہے، ایک بھائی قومی اداروں کو گالیاں دینے اور دوسرا ہاتھ جوڑنے کی ڈرامہ بازی کررہا ہے۔
تبصرہ