میاں زاہد اسلام پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
لاہور (16 مارچ 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی منظوری سے میاں زاہد اسلام کو پاکستان عوامی تحریک کا مرکزی نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، کور کمیٹی کے ممبران بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، بریگیڈیئر (ر) محمد مشتاق اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے مرکزی نائب صدر مقرر ہونے پر میاں زاہد اسلام کو مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ