ڈاکٹر طاہرالقادری کی رائے ونڈبم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت
رائے ونڈ دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے، سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور سویلین افراد کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے#Raiwind
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) March 14, 2018
لاہور (14 مارچ 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے رائے ونڈ میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسزکے جوانوں اور سویلین افراد کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے تمام ریاستی وسائل برؤے کار لائے جائیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلدزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
تبصرہ