صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کی جیت پر عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جشن کا سماع
ڈاکٹر طاہر القادری کے اپوزیشن کو مال روڈ پر جمع کرنے کے ثمرات
آنا شروع ہو گئے: خرم نواز گنڈا پور
ن لیگ کا ساتھ دینا کرپشن کی حمایت کرنا ہے، نااہل ٹولہ دیر تک شکست کے زخم چاٹے
گا: سیکرٹری جنرل PAT
لاہور (12 مارچ 2018) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پرصادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کی جیت پر جشن منایا گیا، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی، مٹھائیاں بانٹی گئیں، پاکستان زندہ باد، بلوچستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے باہمی اختلاف رائے کے باوجود ساری اپوزیشن کو مال روڈ پر جمع کیا تھا اسکے ثمرات آج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ن لیگ کی شکست پاکستان کی فتح ہے۔ نااہل ٹولہ دیر تک اس عظیم شکست کے زخم چاٹے گا۔ اپوزیشن نے ملک اور قوم کے مفاد میں بہترین اننگز کھیلی۔ ن لیگ کا ساتھ دینے کا مطلب کرپشن کی حمایت کرنا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کارکنوں کو مٹھائی کھلائی۔
تبصرہ