مریم نواز کا باپ اقامہ ہولڈر، دونوں بھائی غیر ملکی شہری ہیں: ترجمان عوامی تحریک
مریم نواز عوام سے لوٹی گئی دولت کا حساب دیں؟ مریم نواز کی تقریر پر ترجمان کا ردعمل
لاہور (9 مارچ 2018) ترجمان پاکستان عوامی تحریک نور اللہ صدیقی نے بہاولپور میں مریم نواز کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا باپ اقامہ ہولڈر، دونوں بھائی غیر ملکی شہری ہیں۔ نواز شریف، کیپٹن صفدر، مریم نواز اور اسکے دونوں غیر ملکی بھائی ملک لوٹنے کے الزام میں جلد جیل میں ہونگے۔ شریف خاندان کاروبار بڑھانے اور ملک لوٹنے کیلئے سیاست کر رہا ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات عوامی تحریک نے کہا کہ مریم نواز پاکستان کی سیاست میں حسینہ واجد والا کردار ادا کرنا چاہتی ہے، فوج کے خلاف نیوز لیکس سکینڈل لانے کا مرکزی کردار مریم نواز ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شریف خاندان ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہے، جلد انجام کو پہنچنے والاہے۔ شریف خاندان کو تکلیف ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انکی ملوں پر کام کرنیوالے را کے ایجنٹ بے نقاب کئے اور سارے ثبوت میڈیا کو دیئے جس پر رمضان شوگر مل میں آگ لگا کر سارا ریکارڈ ضائع کر دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے لندن اثاثوں کی منی ٹریل مانگی تو یہ جعلی قطری خط لے آئے جو شرمناک ہے۔ مریم نواز عوام سے لوٹی گئی دولت کا حساب دیں؟
تبصرہ