14 بے گناہوں کو قتل کرنے والے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی لعنت کے مستحق ہیں: خرم نواز گنڈاپور
ماڈل ٹاؤن کے قاتل تمام تر جرائم کے باوجود ’’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘‘ والے محاورے پر پورا اتر رہے ہیں
احدچیمہ کی ’’لاء فرم‘‘ پنجاب کابینہ بتائے کرپٹ افسر نے اربوں کے اثاثے کیسے بنائے؟
احد کرپشن میں واحد نہیں پورا گینگ ہے، پنجاب حکومت شریک جرم ہے، سیکرٹری جنرل PAT
لاہور (5 مارچ 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ 14 بے گناہوں کو قتل کرنے والے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی لعنت کے مستحق ہیں۔ قیامت کے دن بھی ان پر اللہ کی لعنت ہو گی اور سب سے پہلا سوال ان سے بے گناہوں کے خون کا ہو گا، ماڈل ٹاؤن کے قاتل تمام تر جرائم کے باوجود ’’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘‘ والے محاورے پر پورا اتر رہے ہیں، نواز شریف ختم نبوت کے قانون پر حملہ کرنے کے مجرم ہیں، یہ مت بھولیں کہ معاملہ ختم ہو گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ سے ملحقہ دستاویزات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں بنچ بن گیا ہے، امید ہے جلد قاتل اعلیٰ اور اس کے نوکر اعلیٰ کے بیان حلفی کی مصدقہ نقول بھی مل جائیں گی جس سے انصاف کے عمل میں تیزی آئے گی، ن لیگ کی سینیٹ میں اکثریت ہو یا دلوں پر حکومت؟ نواز شریف، شہباز شریف اور کرپٹ حواریوں کا ٹھکانہ جیل ہے۔
خرم نواز گنڈاپور نے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ کے ترجمان شہباز شریف شریک جرم ہیں، احد چیمہ کی ’’لاء فرم‘‘ پنجاب کابینہ بتائے کرپٹ افسر نے اربوں کے اثاثے کیسے بنائے اور آدھی رات کو ایک کرپٹ افسر کیلئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس کیوں منعقد کیا؟ احد کرپشن میں واحد نہیں پورا گینگ ہے اور لوٹ مار کی یہ داستان دس سالوں پر محیط ہے، جو بیوروکریٹ بھی اشرافیہ کے کہنے پر کرپشن کے ریکارڈ توڑے اور ان کی خواہش کے مطابق بے گناہوں کو قتل کرے یہ اسے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کر دیتے ہیں، خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ نیب احد چیمہ کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بھی کٹہرے میں لائے اور سول سیکرٹریٹ کو تالے لگوانے والے بیوروکریٹس کو نوکریوں سے برطرف کیا جائے، ریاست سے تنخواہ لینے والے ریاست کے خلاف اعلان جنگ کیسے کر سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میرٹ کے برعکس اربوں کے ٹھیکے لیے اور دیئے گئے یہ سب شہباز شریف کی اجازت اور سرپرستی میں ہوا، احد چیمہ، شاہد شفیق اور فیصل سبحان کرپشن کی گریٹ گیم کے کھلاڑی ہیں۔
تبصرہ