![](https://minhaj.net/images-db8/PAT-Logo-PR.jpg)
لاہور (2 مارچ 2018) پاکستان عوامی تحریک کامرکزی رہنماؤں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد
آج پنجاب بار کونسل اینٹی کرپشن کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں شرکت کرے
گا۔ عوامی تحریک کے وفد کی قیادت مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی کرینگے جبکہ
وفد میں عوامی تحریک وکلاء ونگ اور عوامی تحریک کے مرکزی رہنما شامل ہونگے۔ ترجمان
عوامی تحریک نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل کی جانب
سے اس اہم تقریب کا انعقاد کرپشن سے پاک معاشرے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ وکلاء
کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا قومی و قانونی کردار ادا کررہے ہیں۔
تبصرہ