احد چیمہ کے انکشافات کے بعد وزیراعلیٰ کے شفافیت کے دعوے غلط ثابت ہو گئے: عوامی تحریک
مزدوروں کو آشیانہ سکیم کے فارم بیج کر 445 ملین ہڑپ کرناغیر
انسانی حرکت ہے: بشارت جسپال
14 ارب روپے کے فراڈ منصوبے فوڈ سپورٹ پروگرام کا بھی آڈٹ کروایا جائے، صدر سنٹرل
پنجاب
![](https://minhaj.net/images-db8/Basharat-Jaspal.jpg)
لاہور (26 فروری 2018) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ احد چیمہ کے انکشافات سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں اور بچت اور شفافیت کے دعوے غلط ثابت ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذاتی دلچسپی والے منصوبوں میں کوئی افسر انکی اجازت کے بغیر ایک پائی کی کرپشن نہیں کر سکتا۔ آشیانہ سکیم کے تحت سستے گھر کے آرزو مند مزدوروں کی طرف سے جمع کروائے گئے 1 ہزار روپے جو 445 ملین روپے بنتے ہیں انہیں بھی ہڑپ کر لینا انتہائی شرمناک اور غیر انسانی حرکت ہے۔ دھوکہ دہی کے ساتھ مزدوروں کے خون پسینے کی کمائی ہڑپ کرنیوالے اللہ کے غضب کا شکار ہونگے، جس کا آغاز ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک نیب نے جس منصوبے کو بھی ہاتھ لگایا اس میں کرپشن نکلی یہ قومی پیسہ ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں شہباز حکومت نے گزشتہ 10 سال میں جتنے بھی منصوبے دیے ان کا نیب کی نگرانی میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منصوبہ فوڈ سپورٹ پروگرام کا بھی ہے جو 2011 میں شروع کیا گیا اس منصوبہ میں قومی خزانے کے 14 ارب لوٹے گئے اس منصوبہ کا بھی آڈٹ کروایا جائے۔
تبصرہ