ڈاکٹر طاہرالقادری کا ڈاکٹر راغب نعیمی کی دادی جان کے وصال پر اظہار افسوس
لاہور (10 فروری 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مفتی محمد حسین نعیمی(مرحوم) کی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی (مرحوم)، ڈاکٹر محمد عارف نعیمی کی والدہ ماجدہ اورعلامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی دادی جان کے وصال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کے درجات بلند کرے، سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور ہمت دے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ مرحومہ نیک، صالح، متقی، پرہیز گار خاتون تھیں۔
دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، صدر منہاج القرآن علماء کونسل علامہ الحاج امداد اللہ قادری نعیمی، علامہ میر آصف اکبر، علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ عثمان سیالوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، بشارت جسپال، حافظ غلام فرید و دیگر نے بھی علامہ راغب نعیمی کی دادی جان کے وصال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
تبصرہ