سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد پنجاب پولیس ن لیگ کا شیر بن گئی: بشارت جسپال
راولپنڈی پولیس کی زیر حراست میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ شہباز شر یف کے خلاف درج کیا جائےبشارت جسپال
![](https://minhaj.net/images-db8/Basharat-Jaspal.jpg)
لاہور (5 فروری2018) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے راولپنڈی پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد پنجاب پولیس ن لیگ کا شیر بن گئی۔ نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ شہبازشریف کے خلاف درج ہونا چاہیے۔ شہبازشریف نے پنجاب پولیس سے بندے مروانے کا کام لیا اسی وجہ سے کہ پولیس آج ہٹلر کی گسٹاپو فورس کا روپ دھار چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ماں کی گود اجاڑی گئی اور جس کے جوان بیٹے کو ریاست کے ادارے پولیس نے قتل کردیا۔ اس ماں کے دکھ کا مداوا کیا ہوگا؟
بشارت جسپال نے مزید کہا کہ ہم نے لاہور میں پولیس کی بربریت اور دہشتگردی کا سامنا کیا ہے۔ اس لیے جب بھی جہاں بھی پولیس کی غنڈہ گردی کا کوئی شہری شکار ہوتا ہے تو ہمارا خون کھول اٹھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں نوجوان کی ہلاکت کے ذمہ دار درندوں کو برطرف اور قتل کے مقدمہ میں جیل بھیجا جائے اور ایسے درندوں کو پھانسی کی سزا ہونی چاہیے۔
تبصرہ