’’جنج نالوں جنازے وڈے ہندے نیں‘‘ نواز شریف کے جلسوں کے بارے پوچھے گئے سوال پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا دلچسپ جواب
’’جننج‘‘ (شادی) میں وہی آتے ہیں جنہیں بلایا جاتا ہے، جنازے میں اپنے، پرائے اور راہگیر بھی از راہ ہمدردی شریک ہوجاتے ہیں
لاہور (30 جنوری 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف کے جلسوں میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب پنجابی میں دیتے ہوئے کہا کہ’’ جنج نالوں جنازے وڈے ہندے نیں‘‘ انہوں نے کہاکہ اشرافیہ کے سیاسی جنازے کی آخری رسومات میں اپنے پرائے سبھی شریک ہو رہے ہیں۔ مارچ میں انکی سیاست کی تدفین ہو جائے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ جنج میں وہی آتے ہیں جنہیں بلایا جاتا ہے جبکہ جنازے میں اپنے، پرائے اور راہگیر بھی از راہ ہمدردی شریک ہوجاتے ہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے رانا ثناء اللہ کے اس تبصرے پر کہ ڈاکٹر کو طاہرالقادری کو سمجھ آ گئی ہے پر کہا کہ مجھے 2014 سے یہ سمجھ آ چکی ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور انکے حواریوں، درباریوں کے ہوتے ہوئے پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہو سکتی۔ پاکستان میں رول آف لاء قائم کرنے کیلئے لٹیری اور قاتل اشرافیہ کو ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پہلے بھی تنہا احتجاج کئے آئندہ بھی جب چاہیں گے کر لیں گے۔ اتحادیوں سے کوئی اختلاف نہیں ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف پر سب ساتھ ہیں۔
تبصرہ