قومی خزانہ لوٹ کر لندن میں محل بنانے والا پوچھتا ہے میری کرپشن بتاؤ: کور کمیٹی عوامی تحریک
ڈاکٹر طاہرالقادری کرپٹ نواز شریف اور قاتل شہباز شریف کو انجام تک پہنچائیں گے
سازش اشرافیہ کے خون میں شامل ہے، سربراہ عوامی تحریک ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں
ختم نبوت کے قانون پر حملہ کرنیوالے نواز شریف کا انجام دنیا دیکھے گی
عوامی تحریک کے رہنماؤں بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، نور اللہ صدیقی کا نواز شریف کے بیان پر ردعمل
لاہور (6 جنوری 2018) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، نور اللہ صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے نواز شریف کو جھوٹا قرار دیا، قومی خزانہ لوٹ کر لندن میں محل بنانے والا پوچھتا ہے میری کرپشن بتاؤ، کوئی عزت دار آدمی ہوتا تو سیاست چھوڑ دیتا مگر وہ ڈھٹائی کے ساتھ پوچھتے پھر رہے ہیں مجھے کیوں نکالا؟ ختم نبوت کے قانون پر حملہ کرنیوالے نواز شریف کا انجام دنیا دیکھے گی۔ کرپٹ نواز شریف اور قاتل شہباز شریف کو انجام تک پہنچائیں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ نواز شریف کو بتانا پڑے گا کہ ان کے نابالغ بچے کھرب پتی کیسے بنے؟ پارلیمنٹ میں منی ٹریل کے حوالے سے جھوٹ بولنے والے پھر قوم سے خطاب کے دوران منی ٹریل کے حوالے سے جھوٹ بولنے اور پھر سپریم کورٹ میں جھوٹ بولنے والے خود سب سے بڑے سازشی اور خائن ہیں۔ سپریم کورٹ کے خلاف عوام کو تحریک پر اکسانے کی سازش کرنیوالے جھوٹے انسان کو شرم آنی چاہیے۔ سپریم کورٹ نواز شریف کی باغیانہ حرکتوں کا نوٹس لے، نواز شریف ملک میں انتشار پھیلا کر اپنے آقاؤں سے مدد مانگ رہے ہیں اور انکے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ ۔ نواز شریف ایک سازشی سیاست دان اور قاتل ہے اپنی کرسی بچانے کیلئے ماڈل ٹاؤن میں 100 لوگوں کو گولیاں مروائیں مگر کرسی پھر بھی نہ بچ سکی۔ نواز شریف نے سازش، لوٹ مار کی دولت، چھانگا مانگا اور بریف کیس کی سیاست سے جمہوریت کو خاندانی بادشاہت میں بدلا۔
تبصرہ