سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران کی پارٹی مصروفیات کے باعث ہنگامی اجلاس ملتوی ہوا: ترجمان عوامی تحریک
کارکن حصول انصاف کیلئے جدوجہد کیلئے پر عزم ہیں، سنٹرل پنجاب کے اجلاس سے بشارت جسپال کا خطاب
لاہور (4 جنوری 2018) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سٹیرنگ کمیٹی کے ممبران کی اپنی اپنی پارٹی مصروفیات کے باعث سٹیرنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس نہیں ہو سکا، ترجمان نے کہا کہ اے پی سی سٹیرنگ کمیٹی کے کچھ ممبران بیرون ملک ہیں اور تمام قائدین رابطے میں ہیں۔ ڈیڈ لائن کے اختتام پر سٹیرنگ کمیٹی آئندہ کا لائحہ عمل دے گی۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کا ہنگامی اجلاس صدر بشارت جسپال کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈیڈ لائن کے بعد سٹیرنگ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے جو فیصلہ بھی کریں گے اس پر من و عن عملدرآمد کریں گے، بشارت جسپال نے کہا کہ احتجاجی تحریک کی صورت میں سنٹرل پنجاب کی تمام تنظیمات پر عزم اور قائد کے حکم کی منتظر ہیں، انہوں نے کہاکہ یہ انصاف کا معاملہ ہے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری ریحان مقبول، ساجد محمود بھٹی، عارف چوہدری، نجم الثاقب، میاں عبد القادر، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، قا ضی مظہر فرید، وسیم ہمایوں، چوہدری افضل گجر، شفاقت مغل و دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں ضلعی صدور نے رابطہ کارکن مہم کے حوالے سے دورہ جات کی مکمل رپورٹ پیش کی۔
تبصرہ