نواز شریف شریف کی’’نظریہ پھکی‘‘ اب کہیں بکنے والی نہیں: خرم نواز گنڈا پور
اشرافیہ پنجاب کے عوام دھوکہ دے سکی نہ بلوچستان کی عوام کو
گمراہ کر سکے گی: ردّ عمل
شریف خاندان عوام کی عدالت کی بجائے قانون کی عدالت میں بے گناہی ثابت کرے
لاہور (2 دسمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے نواز شریف کے کوئٹہ جلسہ خطاب کے ردّ عمل میں کہا کہ نواز شریف پنجاب کے عوام کو گمراہ کرسکے نہ بلوچستان کے عوام کو دھوکا دے سکتے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ اشرافیہ کی لوٹ مار سے آگاہ ہے، نواز شریف کی’’ نظریہ پھکی ‘‘ اب کہیں نہیں بکنے والی، نااہل ٹولے کا نظریہ صرف ملک لوٹنا اور ایمان کی بنیادوں پر حملہ کرنا ہے، شریف خاندان فی الحال عوام کی عدالت کی بجائے قانون کی عدالت میں بے گناہی ثابت کرے، لوٹ مار کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا عوامی نہیں قانون کی عدالتوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیس سال ملکی سیاست میں اہم عہدوں پر فائز رہنے والے نواز شریف بتائیں۔ انہوں نے بحیثیت وزیراعظم یا سیاست دان بلوچستان کے لیے کیا کیا؟
وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں اور راہنماؤں سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو کم کرنے میں فوج نے کردار ادا کیا، نواز شریف نے بحیثیت وزیر اعظم روڑے اٹکائے، نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ایپیکس کمیٹیوں کو غیر فعّال رکھا، فوجی عدالتوں کو بدنام کیا، پنجاب میں رینجرز کو آپریشن نہیں کرنے دیا، دہشتگردی کے خاتمے کا کریڈٹ لیتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ بیٹے کی فرم میں نوکری کرنیوالا اقامہ ہولڈر نااہل وزیر اعظم بتائے کہ اس نے کن مقاصد کے لیے اقامہ لیا؟ نواز شریف خاندان کی کرپشن چار دہائیوں پر محیط ہے۔
وہ آج کے دن تک عدالت کو نہیں بتا سکے کہ لندن کے فلیٹس کس پیسے سے خریدے گئے؟ جے آئی ٹی نے نواز شریف کی کرپشن کے خلاف ثبوتوں کے پہاڑ کھڑے کئے اور ان پر باقاعدہ ریفرنس بنے جن کی سماعت جاری ہے، نواز شریف کو پتا ہے کرپشن ریفرینسز کے فیصلے آنے سے قبل جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ بھی آجائے گی، پھر انہیں کوئی طاقت سزا اور جیل سے نہیں بچا سکے گی، نواز شریف بھاگنے کی تیاری کررہے ہیں، ختم نبوت کے قانون پر حملہ کرنیوالے دو دن پہلے تک عوام کی عدالت میں جانے سے خوف زدہ تھے اور جو گیا وہ صحیح سلامت واپس نہ آسکا۔
تبصرہ