ڈاکٹر طاہرالقادری کا عوامی تحریک کے رہنما چوہدری مظہر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (23 نومبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی تحریک منڈی احمد آباد (اوکاڑہ) کے صدر چوہدری مظہر زاہدی کے والد چوہدری بشیر احمد کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خر م نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی اور سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال، تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے امیر عبد الحفیظ خان اور علامہ لطیف مدنی نے چوہدری مظہر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش کیلئے دعا کی ہے۔
تبصرہ