بیوروکریسی کا قبلہ درست کرنے کیلئے ظفر حجازی کو مثالی سزا دی جائے: عوامی تحریک لاہور
بیوروکریٹس کسی خائن کی تجوری سے نہیں عوام کے ٹیکسوں سے
تنخواہیں لیتے ہیں:افضل گجر
پولیس افسروں نے آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کیلئے ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلی، اشتیاق
حنیف
![](https://minhaj.net/images-db8/PAT-Logo-PR.jpg)
لاہور (28 اکتوبر 2017) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر افضل گجر، جنرل سیکرٹری اشتیاق حنیف مغل نے کہا ہے کہ کرپٹ، چاپلوس اور لالچی بیوروکریٹس کا قبلہ درست کرنے کے لیے ظفر حجازی جیسے مفاد پرست کرداروں کو مثالی سزا ملنی چاہیے اوربیوروکریٹس کو بتانا ہو گا کہ وہ بھاری تنخواہیں اور مراعات کسی خائن کی تجوری سے نہیں عوام کے خون پسینے کی کمائی کے ٹیکسوں سے لیتے ہیں اور ان کی اولین ذمہ داری ریاست کے مفادات کا تحفظ ہے، چوروں، لٹیروں کے کارخانوں اور صنعتوں کا نہیں۔ بے ضمیر اور ابن الوقت ملازموں اور سیاستدانوں نے مل کر پاکستان کو بحرانستان میں تبدیل کی۔
تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ 17 جون 2014 ء کے دن شریف برادران کے حکم پر لالچی پولیس افسروں نے ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلی اور ایک لمحہ کیلئے بھی نہیں سوچا کہ ان کے بدن پر جو وردی اور بندوقوں میں جو گولیاں ہیں وہ انہی عوام کے دئیے گئے ٹیکسوں سے خریدی گئیں اور عوام نے اپنے تحفظ کے لیے یہ وردی، بندوقیں اور گولیاں خرید کر دی تھیں مگر معمولی مفادات، آؤٹ آف ٹرن ترقیوں، پسند کی پوسٹنگ کیلئے ضمیر گروی رکھ دئیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وقار کو بلند کرنے، اسے حقیقی معنوں میں ریاست کا قابل فخر اور عوام کا محافظ ادارہ ثابت کرنے کیلئے پولیس کے چہرے پر لگنے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خونی دھبے دھونے ہونگے اور اس کے لیے پنجاب پولیس کے آئی جی اور دیگر افسران کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انسانیت دشمن آپریشن میں حصہ لینے والی آلہ کار کالی بھیڑوں کو نہ صرف محکمے سے نکال باہر کرنا چاہیے بلکہ انہیں عبرتناک سزائیں دلوا کر عوام کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور کوئی سیاسی گماشتہ پولیس کو ذاتی باڈی گارڈ کی طرح استعمال نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو کرپشن اور بیوروکریسی کو چاپلوسی سے پاک کرنے کیلئے سپریم کورٹ پانامالیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو عبرتناک سزائیں سنائے۔
تبصرہ