عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن کا دوسرا مرحلہ مکمل، سندھ، خیبرپختونخوا کے عہدیدار منتخب
راجہ وقار کے پی کے، ندیم نقشبندی لوئر سندھ، مشتاق صدیقی کراچی کے صدر منتخب
عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور و دیگر کی عہدیداروں کو مبارکباد
لاہور
(23 اکتوبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن کا دوسرا مرحلہ گزشتہ روز
مکمل ہو گیا، پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر فیاض احمد رانا نے خیبر پختونخوا کے صدر راجہ
وقار، جنرل سیکرٹری خالد محمود درانی، لوئر سندھ کے صدر ندیم احمد نقشبندی اور جنرل
سیکرٹری کامران پرویز، کراچی کے صدر مشتاق احمد صدیقی اور جنرل سیکرٹری راؤ کامران
محمود کے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل
خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود
بھٹی نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ عوامی تحریک
کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کی روشنی میں کرپشن، بیروزگاری، غربت، انتہا
پسندی، ناانصافی کے خاتمے اور آئین قانون کی سربلندی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے
کار لائیں گے۔ خرم نواز گنڈاپور نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ عوامی تحریک واحد
نظریاتی جماعت ہے جو ایک مقصد اور مشن کے تحت ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کررہی
ہے۔
تبصرہ