وزیراعظم، وزیر خارجہ پاکستان کے خلاف سلطانی گواہ بنے ہوئے ہیں:خرم نواز گنڈا پور
عوامی تحریک، منہاج القرآن کے راہنماؤں حافظ غلام فرید، افضل گجر کی منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
لاہور (18 ستمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ افغانستان پر حملے کرنیوالے پاکستان سے جاتے ہیں جبکہ وزیر خارجہ بیرونی دنیا کے سامنے اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کا حکم سناتے ہیں۔ دونوں راہنما واضح کریں وہ پاکستان کے نمائندے ہیں یا دشمن ملک کے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ بدقسمتی ہے کہ اس سے پہلے ملکی باگ ڈور جس شخص کے ہاتھ میں تھی وہ نااہل تھا اور اسے کرپشن کرنے کے سوا اور کوئی ہنر نہیں آتا تھا اور اس وقت ملکی باگ ڈور کونسلر سطح کے افراد کے ہاتھ میں ہے۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن لاہور کا تنظیمی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر نے کی۔ اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن کے نتیجے میں منتخب ہونیوالے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کو مبارکباد گئی۔ لاہور کی تنظیم نے پنجاب کے زونز کے منتخب ہوانیوالے صدور بشارت جسپال، فیاض وڑائچ اوربریگیڈئر(ر) رمحمد مشتاق کو بھی مبارکباد دی۔ اجلاس میں این۔ اے 120میں مافیا کا شاندار مقابلہ کرنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی مبارکباد دی گئی او رعوامی تحریک کے کارکنان کو انتخابی مہم میں بھرپور شرکت پر بھی مبارکباد دی گئی۔
تبصرہ