وزیر داخلہ بتائیں 28 ماہ میں نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عمل ہوا؟ ترجمان عوامی تحریک
ڈاکٹر طاہرالقادری نے 25&کتب پر مشتمل دہشتگردی کے خلاف متبادل بیانیہ دیا
احسن اقبال صرف گفتگو کے کھلاڑی ہیں، سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، بیان
پر ردعمل
![](https://minhaj.net/images-db8/PAT-Logo-PR.jpg)
لاہور (11 ستمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ بتائیں 28 ماہ میں نیشنل ایکشن پلان کے 20 میں سے کتنے نکات پر 100 فیصد عملدرآمد ہوا، دہشتگردی کی جنگ کا کریڈٹ لینے والے حکومت 28 ماہ میں متبادل بیانیہ تیار نہ کر سکی، ڈاکٹر طاہرالقادری نے 25 کتب پر مشتمل متبادل بیانیہ تیارکر کے ملت اسلامیہ کی بے مثال خدمت کی،گفتگو کے کھلاڑی وزیر داخلہ احسن اقبال میٹھی میٹھی باتیں کرنے کی بجائے وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور نیکٹا کی کارکردگی بتائیں۔
انہوں نے وزیر داخلہ کی میڈیا ٹاک کے ردعمل میں کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں صرف فوج نے قربانیاں دیں اور فکری و نظریاتی محاذ پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن نے کام کیا، نواز حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں قدم قدم پر روڑے اٹکائے، آپریشن میں تاخیر فوجی عدالتوں کے خلاف پراپیگنڈا اور پنجاب میں فوجی آپریشن کے خلاف مہم سے دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کا موقع ملا؟ ترجمان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان جنوری 2015 ء میں منظور ہو اور آج 28 ماہ بعد وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر گمراہ کیا جارہا ہے، اس گمراہی کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف بھی سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی مہم پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں مگراس ضمن میں حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی،پاناما کیس میں سزا یافتہ خاندان کے خلاف تبصرے کرنے والوں کو تو نوٹس ملتے ہیں مگر دہشتگردی کے حق میں مہم چلانے والے گرفت سے بچے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے قائداور کارکنان امن کے فروغ&کیلئے پاکستان سمیت پوری دنیا میں اپنا قومی، ملی کردار ادا کررہے ہیں، حال ہی میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے یورپ میں سینکڑوں برٹش مسلمانوں کو انتہا پسندی اور دہشتگردی کے مضمرات کے بارے میں منعقدہ تین روزہ ورکشاپ میں لیکچرز دئیے اور گزشتہ ماہ ناروے میں بھی خصوصی لیکچرز دئیے۔
تبصرہ