ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر عوامی تحریک کی تمام تنظیمیں تحلیل، انٹرا پارٹی الیکشن 17 ستمبر کو ہوں گے
بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان عبوری
صدر مقرر، فیڈرل کونسل کا اجلاس بھی طلب
مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے انتخابات ایک ہی دن ہونگے۔ رانا فیاض احمد چیف الیکشن
کمشنر، غلام مرتضیٰ علوی سیکرٹری مقرر
![](https://minhaj.net/images-db8/PAT-Logo-PR.jpg)
لاہور (9 ستمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر عوامی تحریک کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئی اور پارٹی کا الیکشن کمشن 17 ستمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن کروائے گا۔ بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان عبوری صدر، میاں ممتاز حسین مرکزی سیکرٹری جنرل ہونگے۔ عبوری عہدیداران الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ 17 ستمبر کو عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی کے نئے آئین کی منظوری لی جائے گی۔ عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے اجلاس میں موجودہ اور سابقہ پارٹی عہدیداران، عوامی تحریک کی صوبائی تنظیمات کے عہدیداران، ممبران کور کمیٹی، ممبران سنٹرل ورکنگ کونسل، عوامی تحریک کے ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز، فیڈرل کونسل کے ممبران اور عوامی تحریک کے تمام فورمز کے سابق مرکزی عہدیداران شرکت کریں گے۔
چیف الیکشن کمشنر رانا فیاض احمد خان اور سیکرٹری غلام مرتضیٰ علوی ہیں جبکہ ممبران میں رانا فیاض احمد خان نے کہا کہ امید واروں کے کاغذات نامزدگی سکروٹنی اور جانچ پڑتال کے بعدپارٹی الیکشن کمشن کے سیکرٹری غلام مرتضیٰ علوی اور دیگر ممبران سید الطاف حسین شاہ، سید امجد علی شاہ، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، جواد حامد ہیں۔ عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن 17 ستمبر اتوار کو ہونگے۔ 17 ستمبر کو الیکٹرول کالج، مرکزی و صوبائی صدور و جنرل سیکرٹریز کا انتخاب عمل میں لائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے انتخابات ایک ہی یوم ہونگے۔
تبصرہ