MIB کے ممبر یامین مصطفوی اور PAT جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ عارف رضوی کی والدہ انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون
لاہور (21 اگست 2017) منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ممبر محمد یامین مصطفوی اور پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ گزشتہ کچھ عرصہ سے شدید علیل اور سی ایم ایچ ملتان میں زیر علاج تھیں تاہم پیر کی شب وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کی نماز جنازہ منگل 22 اگست 2017ء کو صبح 10 بجے خانیوال کے نواحی علاقہ کوٹ عباس شہید میں ادا کی جائے گی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین، ڈائریکٹر میڈیا نوراللہ صدیقی، حفیظ چودھری اور MIB کی پوری ٹیم نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ: راؤ عارف رضوی (03008391585)
تبصرہ