ڈاکٹر طاہرالقادری سے میاں منظور احمد وٹو کی ملاقات، ملکی حالات پر تبادلہ خیال
نا اہل نواز شریف نے ملکی اداروں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے:
ڈاکٹر طاہرالقادری
تمام جماعتوں کواشرافیہ کی سلطنت کے خاتمے کیلئے اکٹھا ہونا ہو گا: سربراہ عوامی
تحریک
لاہور (19 اگست 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور احمد وٹو نے انکی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نا اہل نواز شریف نے ملکی اداروں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ تمام جماعتوں کواشرافیہ کی سلطنت کے خاتمے کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تین سال سے انصاف کے منتظر ماڈل ٹاؤن کے 14 شہیدوں کے وارثوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ ملک و قوم کی بہتری کیلئے با مقصد جدوجہد جاری رہے گی۔ ملاقات میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں خرم جہانگیر وٹو بھی موجود تھے۔
تبصرہ