عوامی تحریک کے رہنماؤں کی کارکنان پر حملے کی شدید مذمت، لیگی غنڈوں کی گرفتاری کا مطالبہ
ن لیگی غنڈے کارکنان کو ہراساں کرنا بند کر دیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہونگے : رفیق نجم، جی ایم ملک
لاہور (9 اگست 2017) پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں رفیق نجم اور جی ایم ملک نے ن لیگی غنڈوں کی طرف سے عوامی تحریک وزیر آباد کے کارکنان پر حملے اور غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن رفیق نجم نے منیر حسین پر بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگی غنڈوں نے شادی کی تقریب میں حملہ کر کے عوامی تحریک وزیر آباد کے رہنما منیر حسین، علی رضا، محمد اصغر، حسن محی الدین، علی شان اور عبد القیوم کو شدید زخمی کر دیا۔ پنجاب حکومت کے ایما پر ن لیگی غنڈے ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکنان کو ہراساں کرنا بند کر دیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہونگے۔ عوامی تحریک کے رہنماء جی ایم ملک نے کہا کہ عبد القیوم اور منیر حسین تشدد کی وجہ سے موت و حیات کی کشمکش میں ہیں اور پولیس ایف آئی آر کے اندراج میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اگر غنڈوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو وزیر آباد روڈ کو بلاک کر دیں گے۔
تبصرہ