ڈاکٹر طاہرالقادری 11 اگست کو پریس کانفرنس میں اہم اعلان کرینگے: ترجمان عوامی تحریک
قائد عوامی تحریک کا اعلان ملکی سیاست کو نئے رخ پر ڈال دے گا
لاہور (9 اگست 2017) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے تاریخی استقبال اور مال روڈ کے جلسے نے قاتل و کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے تاریخی استقبال نے کئی سیاسی پنڈتوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 11 اگست کو پریس کانفرنس میں اہم اعلان کرینگے۔ قائد عوامی تحریک کا اعلان ملکی سیاست کو نئے رخ پر ڈال دے گا۔ ترجمان عوامی تحریک نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل سے ریلیاں نکالنے والے نام نہاد لیڈر سن لیں کہ وہ وقت قریب ہے جب پاکستان کو لوٹنے والوں کی سیاست و اقتدار کا نام و نشان مٹ جائیگا۔ شیر کی سرکس کا وقت گزر گیا، اب سرکس کے شیر کو پنجرے میں بند کرنے کا وقت آ گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال سے پہلے ہی قاتل اور کرپٹ حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اب اقتدار میں نہیں جیل میں ہونگے۔
تبصرہ