ڈاکٹر طاہرالقادری کا 8 اگست کو لاہور ائیرپورٹ پر شاندار استقبال ہو گا : عوامی تحریک
اوسلو سے براستہ دوہا قطر ائیر ویز پر صبح 8 بجے پہنچیں گے۔
ناصر باغ میں جلسہ سے خطاب کرینگے
تمام اپوزیشن جماعتوں کو ناصر باغ جلسہ میں شرکت کی دعوت دی گئی: خرم نواز گنڈاپور
![](https://minhaj.net/images-db8/PAT-Logo-PR.jpg)
لاہور (7اگست2017) پاکستان عوامی تحریک نے سربراہ عوامی تحریک کی 8 اگست پاکستان آمد کے حوالے سے شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اوسلو سے براستہ دوہا قطر ائیر ویز 628 پر لاہور پہنچیں گے۔ جہاں کارکن انکا شاندار استقبال کرینگے۔ سربراہ عوامی تحریک ائیر پورٹ کے باہر کارکنوں ا ورمیڈیا سے مختصر خطاب کرینگے۔ وہاں سے کارکنوں کے ہمراہ صدر، جوڑا پل، مغلپورہ اور مال روڈ لاہور سے ہوتے ہوئے ناصر باغ پہنچیں گے، جہاں تفصیلی خطاب کرینگے۔ استقبال کرنیوالوں میں نوجوان اور ویمن لیگ کی ہزاروں کارکن خواتین شریک ہونگی۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ عوامی تحریک کے ناصر باغ جلسہ میں تحریک انصاف۔ پیپلز پارٹی، ق لیگ، عوامی مسلم لیگ، ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل، ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی اور آل پاکستان مسلم لیگ سمیت دیگر جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کا واحد ایجنڈا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف اورجسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کا حصول ہے۔ انہوں نے کہاکہ نا اہل نواز شریف کو سرکاری پروٹوکول میں نقل و حمل کروائی جا تی ہے جبکہ ہمیں سٹی پولیس کہتی ہے کہ کسی نا خوشگوار واقعہ کی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ دہرے معیار اور قوانین ہیں جنہیں بدلنے کی ضرورت ہے۔ ان شا اللہ یہ کلچر اب بدلے گا۔
تبصرہ