ڈاکٹر طاہرالقادری کا استقبال نااہل وزیراعظم کی ’’پٹواری ریلی‘‘ سے بڑا ہوگا: عوامی تحریک
8 اگست کو عوامی عدالت بھی فیصلہ سنا دے گی کہ عوام مقتولوں کے ساتھ ہیں، قاتلوں کے نہیں
عدالت سے بے ایمان قرار پانیوالے کس منہ سے ریلیاں نکالتے پھرتے ہیں؟ حافظ غلام فرید
عوام کا سمندر ڈاکٹر طاہرالقادری کا استقبال کرے گا، صدر لاہور افضل گجر
لاہور (4 اگست 2017) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی وطن واپسی کے حوالے سے عوامی تحریک لاہور کا خصوصی انتظامی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک لاہور حافظ غلام فرید اور صدر لاہور افضل گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا استقبال نااہل وزیراعظم کی ’’پٹواری ریلی‘‘ سے بڑا ہو گا، عدالت نے خائن کے چہرے سے نقاب ہٹا دیا، اب 8 اگست کو عوامی عدالت کا فیصلہ آئے گا کہ قوم مظلوموں کے ساتھ ہے، ظالموں کے ساتھ نہیں۔ 8 اگست کے بعد ہر طرف مظلوموں کو انصاف دینے کی صدائیں گونجیں گی، عدالت سے بے ایمان قرار پانے والے کس منہ سے ریلیاں نکالتے پھرتے ہیں؟ اجلاس سے سیکرٹری اطلاعات پنجاب عارف چودھری، حافظ صفدر علی، حفیظ اللہ جاوید، اشتیاق حنیف مغل، میاں افتخار، شفاقت مغل، حنیف قادری، ثناء اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔
افضل گجر نے کہا کہ بڑا قاتل انجام سے دو چار ہو چکا، اب چھوٹے کی باری ہے، اب گو شہباز گو اور نو شہباز نو ہو گا، انہوں نے کہا کہ قاتل اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کی خبر سن کر این اے 120 سے بھاگ گیا مگر اس کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، وزارت عظمیٰ کے تمام اختیارات کے ہوتے ہوئے اللہ نے نواز شریف کو رسوا کردیا، اب یہ خاندان ماضی کا حصہ اور قصہ بنے گا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی آہیں انہیں مرتے دم تک بے چین رکھیں گی اور میدان حشر میں بھی ان سے پہلا سوال بے گناہوں کا خون بہانے کا ہو گا، انہوں نے کہا کہ ہماری معزز عدلیہ سے دست بستہ عرض ہے کہ وہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کا حکم دے تاکہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف ملنے کی راہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ 8اگست کے دن عوام کا سمندر لاہور ایئرپورٹ کے باہر ہو گا، پاکستان عوامی تحریک کے کارکن قصاص تحریک کے دوسرے راؤنڈ کے اعلان کے منتظر ہیں۔ اعلان ہوتے ہی گلی گلی میں گو شہباز گو ہو گا اور قاتلوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
تبصرہ