شہباز شریف جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ آنے پر گرفتار ہونگے: خرم نواز گنڈا پور
نواز شریف نے بیٹے کی کمپنی میں 10ہزار درہم نوکری کا اعتراف
کر لیا، چیخ و پکار کس بات پر؟
عدالتی فیصلے پر شیم شیم کے نعرے لگانے پر توہین عدالت کیس میں پوری پارٹی اندر
ہونی چاہیے
31 جولائی سوموار کو آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل اور بڑا اعلان ہو گا : سیکرٹری جنرل
PAT
لاہور (29 جولائی 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے اپنے منہ سے اعتراف کر لیا کہ وہ بیٹے کی کمپنی میں دس ہزار درہم کے ملازم تھے، اب چیخ و پکار کس بات پر؟ نا اہل وزیر اعظم کو سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے پر پارٹی اجلاس میں شیم شیم کے نعرے لگوانے پر شرم آنی چاہیے۔ نا اہل لیگ کی پوری پارلیمانی پارٹی توہین عدالت کیس میں اندر ہونی چاہیے۔ نواز شریف کا نظریہ صرف کرپشن ہے اس نظریے کا سپریم کورٹ نے جنازہ نکال دیا۔ کرپٹ اشرافیہ میڈیا پر دلائل دیتی ہے عدالت میں ان کے منہ کو’’ زپ‘‘ لگ جاتی ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء قاتلوں کو پھانسیاں ملنے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے عوامی تحریک کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاتل اعلیٰ پنجاب کو بطور وزیر اعظم کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔ شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنا ملک کے خلاف سازش ہے۔ نواز شریف کو علم ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمشن رپورٹ پبلک ہونے کے بعد شہباز شریف گرفتار کر لئے جائیں گے اور یہ ایک بار پھرانصاف اور سلامتی کے قومی اداروں پر الزام لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طیب اردگان بننے کی خواہش پوری نہیں ہو سکی یہ اب بھی پھڈا چاہتے ہیں مگر رسوائی کے سوا انکے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ سوموار 31 جولائی کو عوامی تحریک اپنا آئندہ کا لائحہ عمل دے گی اور بڑا اعلان ہو گا۔
تبصرہ