یزیدیت کو شکست ہوئی قومی لٹیرے نشان عبرت بن گئے: خرم نواز گنڈا پور
شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں گرفتار کیا جائے: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ آتے ہی عوامی تحریک میں جشن، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں
نواز شریف تم خائن تھے، خائن ثابت ہوئے، پھانسی کی تیاری کرو، کارکنوں کے نعرے
لاہور (28 جولائی 2017) نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ آتے ہی عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ کارکنوں مٹھائیاں بانٹیں اور خوشی کا اظہار کیا اور نعرے لگائے کہ نواز شریف تم خائن تھے، خائن ثابت ہوئے اب پھانسی کی تیاری کرو، اس موقع پر سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ یزیدیت کو شکست ہوئی، قومی لٹیرے نشان عبرت بن گئے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب کے قاتل اعلیٰ شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں گرفتار کیا جائے اور اس کے خلاف ماڈل ٹاؤن میں 14 شہریوں کو قتل کرنے کا مقدمہ چلایا جائے۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں سنیئر رہنماؤں جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، ساجد محمود بھٹی، جواد حامد، مظہرمحمود علوی، راجہ ندیم، یونس نوشاہی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے نعرے لگائے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا کہ دانیال، طلال، سعد رفیق، عابد شیر علی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف سمیت سب کو ایک کرپٹ شخص کا دفاع کرنے پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے سیاست چھوڑ دینے کا اعلان کرنا چاہیے۔ جی ایم ملک نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمدکا جو مطالبہ کر رہے تھے اللہ کا شکر ہے قوم کی جان ان لٹیروں سے انہی آرٹیکلز نے چھڑوائی۔ ساجد محمود بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی پر ان کے گھریلو ملازمین، ڈرائیوروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا، تو ڑ پھوڑ کے سارے منصوبے ناکام ہو گئے، لٹیروں کیلئے کوئی گھر سے باہر نہیں نکلا، لاہور کے عوام نے بھی جشن منایا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے چور لٹیرے اپنے انجام کو پہنچے، قاتل اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کا انتظار ہے۔ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے نواز شریف کو چور قرار دے دیا۔ نا سمجھی میں چور ٹولے کا ساتھ دینے والے ووٹرز، سپورٹرز اللہ سے معافی مانگیں اور آئندہ چوروں کا ساتھ نہ دینے کا عہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف تکبر میں کہتا تھا استعفیٰ مانگنے والے منہ دھو کر آئیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ان کا منہ دھلا ہے کہ کسی کو دکھانے کے قابل نہیں رہا۔
تبصرہ