عوامی عدالت کی تڑیاں لگانے والی اقامہ لیگ پکڑی جا چکی : عوامی تحریک لاہور
نارووال کے ’’مسٹر ویژن 2025‘‘ بھی چھپے رستم نکلے، چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں
وزیراعظم 2 نمبر ہو تو کابینہ 1 نمبر کیسے ہو سکتی ہے : چودھری افضل گجر کا خطاب
لاہور
(27 جولائی 2017) عوامی تحریک لاہور کا تنظیمی اجلاس صدر لاہور چودھری افضل گجر کی
زیر صدارت منعقد ہوا، انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی عدالت کی تڑیاں
لگانے والی اقامہ لیگ رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی۔ سرکس کے ان شیروں کے منہ ایک خاص رنگ
سے رنگنے کے بعد انہیں امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے’’انتخابی نشان‘‘ پر بٹھانا چاہیے۔
ناروال کے ’’مسٹر ویژن 2025‘‘ بھی چھپے رستم اور اقامہ ہولڈرنکلے، قوم ششدر ہے 35 سال
سے کتنے چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقاموں کے پیچھے چھپی کرپشن
کی کہانیاں بے نقاب کرنے کیلئے ایک اور جے آئی ٹی بننی چاہیے۔ اجلاس میں امیر تحریک
منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید، راجہ ندیم و دیگر شریک تھے۔
افضل گجر نے کہا کہ جس ملک کا وزیراعظم 2 نمبر ہو اس کی کابینہ ایک نمبر کیسے ہو سکتی ہے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، احسن اقبال کے اقامے منظر عام پر آنے کے بعد بچہ بچہ کہہ رہا ہے کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کا شرمناک چہرہ قوم کے سامنے آچکا۔ موجودہ حکومت کو مزید اقتدار میں برداشت کرنا ملکی مفاد داؤ پر لگانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ کرپٹ وزیراعظم اور وزراء نے اقامے بلا جواز نہیں لئے یہ پاکستان سے لوٹ مار کا مال بیرون ملک بھیجتے ہیں اور پھر اقاموں اور تنخواہوں کی آڑ میں وائٹ منی میں تبدیل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ 35 سال تک وزیر مشیر رہنے والوں نے اقامے کیوں لئے؟ کیا یہ حرکتیں ایمانداری اور حب الوطنی کے زمرے میں آتی ہیںَ انہوں نے کہاکہ پانامہ بنچ کے معزز ججز نے درست کہا کہ اقتدار سسیلین مافیا کے ہاتھ میں ہے۔
تبصرہ