چودھری نثار کو نواز شریف کو استعفیٰ کا مشورہ دینا چاہیے تھا : خرم نواز گنڈا پور
چودھری نثار نے مظلوموں کی بجائے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا ساتھ دیا
نواز شریف کو شریف النفس کہہ کر وزیر داخلہ نے غلط بیانی کی
وزیر داخلہ نے نیوز لیکس پر قومی مفاد کی بجائے نواز شریف کا دفاع کیا
ن لیگ کو ماضی کا حصہ اور قصہ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا: سیکرٹری جنرل PAT
عوام شخصی اقتدار کا خاتمہ چاہتے ہیں، چودھری نثار نے 19 کروڑ عوام کا درد محسوس کیوں
نہیں کیا؟
لاہور (27 جولائی 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے چودھری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قومی لٹیرے نواز شریف کے درد کو محسوس کرنے والے چودھری نثار نے 19 کروڑ عوام کے ساتھ ہونیوالے مظالم کا درد کبھی محسوس کیوں نہیں کیا ؟ چودھری نثار کو منی ٹریل دینے میں ناکامی پر میاں نواز شریف کو مستعفی ہونے کا مشورہ دینا چاہیے تھا نواز شریف کو شریف النفس کہہ کر وزیر داخلہ نے غلط بیانی کی چودھری نثار نے نیوز لیکس پر قومی مفاد کی بجائے نواز شریف کا دفاع کیا انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کہتے ہیں کہ انہوں نے کبھی منافقت نہیں کی مگر کوئی کسی کے ساتھ ہوتا ہے یا نہیں ہوتا درمیانی کیفیت کو ہی تو منافقت کہتے ہیں، چودھری نثار بتائیں کہ وہ اس وقت نواز شریف کے ساتھ ہیں یا قوم کے؟۔ چودھری نثار سچا انسان ہوتا تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قتل و غارت گری پر قاتل ٹولے کی بجائے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے غریب ورثاء کا ساتھ دیتا، 30، 31 اگست 2014 کی رات سیاسی کارکنوں پر جو قیامت ڈھائی گئی اسکے ذمہ دار چودھری نثار ہیں۔ وہ اتنے بھلے انسان نہیں جتنا بننے کی کوشش کرتے ہیں، خرم نواز گنڈا پور نے ردعمل میں کہا کہ ملکی سیاست سے شرافت کے جنازے کو نکالنے والے میاں نواز شریف ہیں جنہوں نے آمریت کی نرسری میں پرورش پائی، ذوالفقار علی بھٹو کی قبر کے ٹرائل سے لے کر نصرت بھٹو، بے نظیر بھٹو، ڈاکٹر طاہرالقادری، قاضی حسین احمد، آصف علی زرداری، عمران خان تک سب کی کردار کشی کی اور انہیں بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا، سیاست کو کرپشن زدہ کیا، مک مکا کے کلچر کی بنیاد رکھی، انتخابات کو کھرب پتی لٹیروں کا مشغلہ بنایا اس کے باوجود یہ کہنا کہ نواز شریف ایک شریف النفس انسان ہے کذب گوئی ہے انہوں نے کہا کہ قوم کو ناراض لیگ کے وزراء کی باہمی لڑائیوں سے کوئی دلچسپی نہیں، قوم شریف خاندان کی شخصی بادشاہت کا خاتمہ چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ چودھری نثار نے اپنی پریس کانفرنس کے ذریعے میاں نواز شریف کے جرائم کی پردہ پوشی کی اور معافی کا آخری موقع بھی گنوا دیا، انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کی ناراضگی کی وجہ اس کے علاوہ اور کوئی نہیں کہ انہیں نواز شریف کی یقینی نااہلی کے پیش نظر وزیراعظم بنانے کی ایڈوانس یقین دہانی نہیں کروائی گئی، انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس سکینڈل ایوان وزیراعظم سے قومی سلامتی کے ادارے پر براہ راست حملہ تھا اس پر چودھری نثار نے ملکی مفاد کی بجائے نواز شریف کا ساتھ دیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو اب ماضی کا حصہ اور قصہ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
تبصرہ