عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 28 جولائی 11 بجے ہو گا
فیصلے کو مزید محفوظ نہ رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری
قوم اشرافیہ کی کرپشن کا جنازہ اٹھتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے
منی ٹریل کے نام پر مضحکہ خیز خط تراشے گئے، اداروں کو دھمکیاں دی گئیں
ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ’’ماڈل‘‘ سزا ملنی چاہیے: سربراہ عوامی تحریک
لاہور (27 جولائی 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ فیصلے کو مزید محفوظ نہ رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، امید ہے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ماڈل سزا ملے گی اور قوم اشرافیہ کی کرپشن کا جنازہ اٹھتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے گزشتہ روز انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران خاندان لندن اثاثوں کی منی ٹریل دینے میں ناکام رہا سوا سال قوم اور عدالت سے جھوٹ بولا گیا، منی ٹریل کے نام پر مضحکہ خیز خطوط تراشے گئے، عدلیہ سمیت سچ تک رسائی دینے والے افسران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، سرکاری ریکارڈ بدلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت فوری نا اہل ہو سکتے ہیں۔ عدالت عالیہ میں جعلی کا غذات پیش کرنے جرم میں بھی فوری سزا سنائی جا سکتی ہے بہرحال 28 جولائی کا دن انتہائی اہم ہے، کل فیصلہ ہو جائے گا کہ اس ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے یا گندگی کو کارپٹ کے نیچے چھپانے کا عمل جاری رکھنا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے بھی انصاف کی طرف پیش رفت ہونی چاہیے۔ 14 لاشیں انصاف کی منتظر ہیں، جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے اورماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ’’ ماڈل‘‘ سزا ملنی چاہیے۔
دریں اثناء عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج 28 جولائی 11بجے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گا۔
تبصرہ