سعد رفیق بتائیں معافی کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے قدموں میں بیٹھنے والا کون تھا؟ ترجمان عوامی تحریک
![](https://minhaj.net/images-db8/PAT-Logo-PR.jpg)
وزیر ریلوے سے بڑا جھوٹا اور سازشی کوئی نہیں، پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنا اسکی سب سے بڑی توہین ہے۔
لاہور (9 جولائی2017) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے وفاقی وزیر سعد رفیق کی سربراہ عوامی تحریک کے بارے میں ہرزہ سرائی پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ سعد رفیق بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قتل و غارت گری کا ایک اہم کردار اور 14 بے گناہوں کو قتل کرنے کے کیس کا نامزد ملزم ہے۔ سعد رفیق میں اخلاقی جرات ہے تو بتائے معافی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے قدموں میں آ کر کون بیٹھا تھا؟ اگر کوئی جرم نہیں کیا تھا تو پھر معافیاں کیوں مانگی گئیں؟ ترجمان نے کہا کہ سعد رفیق چور کابینہ کا سب سے بڑا جھوٹا اور سازشی شخص ہے۔
سعد رفیق ڈاکٹر طاہرالقادری کے بارے میں کوئی بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک عالمی شخصیت ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان اور اسلام کا پرچم بلند کیا اور سعد رفیق اور اس کے ڈاکو لیڈروں کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی اور جگ ہنسائی ہو رہی ہے اور پوری دنیا میں نعرے لگ رہے ہیں گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سائے میں پناہ لینا توہین نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے فلور پر کھڑے ہو کر جھوٹ بولنا اصل توہین ہے۔ کیا سعد رفیق کے ’’گرو‘‘ نے پارلیمنٹ کے فلور پر کھڑے ہو کر نہیں کہا تھا کہ لندن فلیٹس کی منی ٹریل ہے مگرآج کے دن تک وہ اپنے اس دعوے کے بارے میں کوئی دستاویز پیش نہ کر سکے؟
تبصرہ