سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نامزد تمام ملزمان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کیا جائے : ترجمان عوامی تحریک
لاہور
(6 جولائی 2017) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالہ
سے عدالت کے حکم پر درج درج ہونیوالی FIR کے نامزد تمام ملزمان کو رینجرز کے ذریعے
گرفتار کیا جائے، یہ FIR دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج ہے اور 3 سال گزر جانے کے بعد
بھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، ترجمان نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ دانیال عزیز
ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کے من گھڑت کیس میں رینجرز کے ذریعے گرفتاریوں کے
خواہش مند ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ 14 افراد کے قتل کیس کے نامزد ملزمان جن میں شریف
برادران شامل ہیں کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کر کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لایا
جائے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی عدالتی تحقیقات بھی ہوچکی ہے جس میں پنجاب حکومت کو سانحہ
ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، ترجمان نے کہا کہ حکمران بوکھلاہٹ میں ایسے دلائل
اور حوالے دے رہے ہیں جو ان کے اپنے خلاف جاتے ہیں۔
تبصرہ