نواز شریف نے ویسپا سکوٹر رشوت دیکر پہلا فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیلا اور زیرو پر آؤٹ ہوئے: خرم نواز گنڈا پور
لاہور (4 جولائی 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ کچھ تنخواہ دار اور وظیفہ خوار نواز شریف کو کامیاب کرکٹر ثابت کرنے کیلئے جھوٹ بول رہے ہیں۔ نواز شریف نے کھیل میں بھی کرپشن کو متعارف کروایا البتہ ناکام کرکٹر ثابت ہونے کے بعد وہ سیاست میں کرپشن کا گند ڈالنے میں کامیاب ہو گئے۔ میری اطلاع کے مطابق 1977 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کیلئے نواز شریف نے ریلوے ٹیم میں شامل ہونے کیلئے اس وقت کے ریلوے کوچ کو ویسپا بطور رشوت تحفہ دیا اور کراچی میں کرکٹ میچ کھیلا اور زیرو پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نیٹ پریکٹس بھی بالرز اور فیلڈرز اپنے کھڑے کر کے کرتے تھے۔ انہوں نے جب سے ہوش سنبھالا ہر کام پیسے سے نکالنے کی کوشش کی اسی لئے بہت زیادہ پیسہ ہر وقت ان کی ضرورت بنا رہا جس کی وجہ سے کرپشن اور کمشن کو بام عروج پر پہنچایا۔
تبصرہ