ڈاکٹر طاہرالقادری کی قومی کرکٹ ٹیم کو چمپیئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد
I congratulate the Pakistan team and nation on victory in Champions Trophy. The win is result of excellent team work. #CT2017Final
— Dr Tahir-ul-Qadri (@TahirulQadri) June 18, 2017
لاہور (18 جون 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قومی ٹیم کو چمپیئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے پوری قوم کو فتح نصیب ہوئی، پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔
دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں قومی ٹیم کی کامیابیوں کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔
تبصرہ