ڈاکٹر طاہرالقادری کل 15 جون کو سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر دینگے
لاہور (14 جون 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کل 15 جون (جمعرات) کو سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر دیں گے، اس سلسلہ میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق، عوامی مسلم لیگ، مجلس وحدت المسلمین، جماعت اسلامی، پی ایس پی، ایم کیو ایم، جونیجو لیگ، آل پاکستان مسلم لیگ کے قائدین کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔
تبصرہ