چوہدری شجاعت کا ڈاکٹر طاہرالقادری کو فون، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (11 جون 2017) مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے فون پر رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ د ونوں جماعتوں کے وفود جلد ایک دوسرے سے ملاقات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے عوامی تحریک کے موقف کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو گا۔
تبصرہ