سربراہ عوامی تحریک 11 جون کو صبح 8 بجے پاکستان پہنچیں گے
لاہور (10 جون 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 11
جون کو صبح 8 بج کر 10 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچیں گے،
سربراہ عوامی تحریک قطر ائیر ویز کے ذریعے آ رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے
ترجمان نور اللہ صدیقی کے مطابق سربراہ عوامی تحریک مصر سے پاکستان آ رہے ہیں،
ترجمان کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شہر اعتکاف میں شریک ہوں گے اس
دوران شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء، کارکنوں عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔ سانحہ
ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے حوالے سے وکلاء سے بریفنگ بھی لیں گے۔ کارکن، عہدیدار
ایئر پورٹ پر انکا استقبال کریں گے، سربراہ عوامی تحریک ائیر پورٹ سے سیدھا اپنی
رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچیں گے۔
تبصرہ