صدر کا خطاب حکومتی ترجمان کا تھا یا ریاست کے سربراہ کا اندازہ لگانا مشکل ہے: ترجمان عوامی تحریک
لاہور
(یکم جون 2017) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے صدر مملکت ممنون حسین کے خطاب پر
اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ خطاب حکومتی ترجمان کا تھا یا ریاست کے سربراہ کا اندازہ
لگانا مشکل ہے۔ صدر ممنون کو لوڈشیڈنگ کے مسئلہ پر حکومت کی گوشمالی کرنی چاہیے تھی
مگر وہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک لفظ نہ بولے۔ صدر مملکت کا یہ کہنا درست نہیں کہ پٹرولیم
مصنوعات میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ قوم توقع کر رہی تھی
کہ صدر وزیراعظم کو جے آئی ٹی میں پیش ہو نے اور منی ٹریل دینے کا کہیں گے مگر ایسا
نہ ہوسکا۔ صدر کو کلبھوشن کے مسئلہ پر کیس کی مناسب تیاری نہ کرنے پر حکومت کی گرفت
بھی کرنی چاہیے تھی۔ صدر مملکت کو سود کی رقم ترقیاتی اور دفاعی بجٹ سے بڑھنے پر تشویش
کا اظہار کرنا چاہیے تھا مگر وہ خاموش رہے۔
تبصرہ